• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی بختاور اور آصفہ کیساتھ سیلفی مقبول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے صاحبزادے کی اپنی دونوں ہمشیرہ بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ سیلفی انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی۔

گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنا 31واں یومِ پیدائش منایا تھا اور اس ضمن میں جہاں اُنہیں دُنیا بھر سے مختلف پیغامات موصول ہوئے تو وہیں اُن کے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنی بہن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی۔

مذکورہ سیلفی میں بلاول بھٹو کے ہمراہ بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور اُن کی خالہ صنم بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سیفلی میں بھٹو خاندان کے یہ تمام افراد بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اس دلکش سیلفی کے کیپشن میں اپنی بہن بختاور بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس سیلفی کو صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 25 جنوری 1990 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، بختاور بھٹو زرداری نے انگریزی ادب میں ایم اے اور گریجویشن ایڈن برگ یونیورسٹی سے پاس کیا۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے، بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

تازہ ترین