• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف 9 پارک گروی کیوں رکھا جائے؟ ایوان صدر کیوں نہیں؟ وزراء کے دلچسپ مشورے


وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایف 9 پارک گروی رکھنے کی تجویز پر وزراء کے دلچسپ مشورے سامنے آگئے۔

سکوک بانڈز کے اجراء کے لیے ایف 9 پارک گروی رکھنے کی وزارت خزانہ کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان اور وزراء نے مخالفت کردی۔

دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ ایف 9 پارک کی تجویز کس نے اور کیوں تیار کی؟

وزارت خزانہ کی ٹیم نے کابینہ کے روبرو معاملے پر بریفننگ دی مگر وہ وفاقی کابینہ کو مطمئن نہیں کرسکی۔


وزیراعظم نے وزارت خزانہ کے پارک کو علامتی طور پر گروی رکھنے کی تجویز پر کہا کہ پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہیے، اس سے غلط تاثر گیا۔

عمران خان نے وزارت خزانہ کی ٹیم کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر یہ عملی طور پر گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیراعظم ہاؤس کو گروی رکھ دیتے ہیں۔

وزراء نے دوران اجلاس کہا کہ اشرافیہ کے زیر استعمال اسلام آباد کلب گروی رکھ دیتے ہیں۔

اجلاس کے دوران تجاویز دی گئیں کہ اگر علامتی طور پر ہی گروی رکھا جاتا ہے تو پھر ایوان صدر کیوں نہیں؟

کابینہ اجلاس میں وزارت خزانہ کی اسلام آباد کلب کے عوض سکوک بانڈز جاری کرنے کی نئی سمری بنانے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین