ٹھٹھہ(نامہ نگار)مکلی کے ایس آر ٹی سی کالونی کے رہائشی نوجوان سہراب قمبرانی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی، جس کے باعث وہ جھلس گیا اور تشویشناک حالت میں علاج کے لیے کراچی لے جایا گیا جہاں تین دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ چل بسا، متوفی کو مکلی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔