• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک پاک چین اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے ترجیحی منصوبہ، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سی پیک پاک چین اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے ترجیحی منصوبہ ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ وزارتیں اورڈویژن سی پیک منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھیں اور منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کریں، کابینہ کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غیر حل شدہ بین الوزارتی معاملات کو متعلقہ وزارتوں کے ذریعہ براہ راست انکے حل کی سفارشات کیساتھ کابینہ کمیٹی کے سامنے لانا چاہئے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے سی پیک کے تحت ورکنگ گروپس کے ذریعے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین