• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین حقوق میں بہتری لائے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، اسد قیصر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں ،ان کے حقوق میں بہتری لائے بغیر کوئی معاشرہ بھی ترقی نہیں کرسکتا،خواتین کی ایوان میں بھر پور نمائندگی، مساوی حقوق و اختیارات اور قانون سازی کے عمل میں شرکت لازمی بنانا میرے مشن کا حصہ ہے،وومن پارلیمنٹری کاکس کی جانب سےدی جانیوالی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو ایوان کی کارروائی اور دیگر سرکاری امور نمٹانے میں درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ضروری معاونت فراہم کی جائیگی، وومن کاکس کی سیکرٹری منزہ حسن نے کاکس کی کارکردگی، جاری منصوبے اور مستقبل کے لائحہ عمل سمیت کاکس کےمقاصد اور اہداف کے بارے میں اسپیکر کو آگاہ کیا اور بتایا کہ خواتین سے متعلق ہونیوالی قانون سازی اور قوانین میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے ان کو مزید بہتر بنانا بھی کاکس کے اہداف میں شامل ہے،بریفنگ کے اختتام پراسپیکر کی صدارت میں کاکس کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا،اسپیکر کا کہنا تھا کہ خواتین ممبران پارلیمنٹ کی صلاحیتوں کو درست سمت میں استعمال کر نا قانون سازی کے عمل کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ دریں اثناء غازی بروتھا متاثرین کے مسائل حل کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےسپیکر نے کہا کہ مقامی آبادی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

تازہ ترین