راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی میں بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے آفس میں نجی تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو بریفنگ دی گئی۔ یکم تا 15 فروری تک جاری مہم میں نو ماہ سے لے کر پندرہ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او راولپنڈی ڈاکٹراحسان غنی نے کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع راولپنڈی میں1876539 بچوں کو ٹائفائیڈ سے بچاؤکے انجکشن لگائے جائیں گے۔ اس مہم کے لیے مجموعی طور پر 1109 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔