• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب علاقوں میں70ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے‘ ترقی فائونڈیشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ترقی فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو افسر امجد رشید نے یو این ڈی پی ، محکمہ جنگلات اور ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے تین منتخب علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ کے فروغ کے لئے "چاند میری زمین پھول میرا وطن" کے نام سے شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ منصوبے کے تحت منتخب کردہ علاقوں میں ساٹھ سے ستر ہزار پودےلگائے جائیں گے یہ بات کوئٹہ پریس کلب میں کوئٹہ پریس کلب ‘ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نمائندوں اور صحافیوں کے ساتھ آگاہی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ ترقی فاونڈیشن اور محکمہ جنگلات کے مابین شجر کاری منصوبے پر عمل درآمد کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوچکے ہیں منصوبے کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں درخت لگائے جائیں گے ،منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری ترقی فاونڈیشن نے لی ہے اس مقصد کے لئے کورونا کی وباء کے دوران بے روزگار ہونے والے مزدوروں کو ڈیلی ویجز پر روزگار فراہم کیا جائے گا پودے لگانے کے بعد ابتدائی مرحلے میں ترقی فائونڈیشن پودوں کی دیکھ بھال بھی کرے گی جبکہ مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس اور ترقی فائونڈیشن کے نیٹ ورک میں شامل غیر سرکاری تنظیموں کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ مفاد عامہ کے اس منصوبے میں تعاون کرتے ہوئے اس کی مثبت ترویج کے لئے کردار ادا کریں فروری میں اس سلسلے میں ایک میگا ایونٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں کراچی کے صحافی دوستوں کو بھی مدعو کیا جائے گااس موقع پر صدر کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمٰن نے شجر کاری مہم کی میڈیا میں موثر کوریج کی یقین دہانی کراتے ہوئے شجر کاری مہم کو سراہا اور کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے ایسے منصوبوں کا فروغ اور ترویج نہایت ضروری ہے۔
تازہ ترین