• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی

عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک پیدائش کے ایک سال بعد شیئر کردی ہے۔

عاطف اسلم کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش دسمبر 2019  میں ہوئی تھی تاہم تب انہوں نے ہی بچے کی جنس کے حوالے سے بتایا تھا اور نہ ہی تصویر  شیئر کی تھی۔


اب انہوں نے بیٹے کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہے اور ساتھ لکھا کہ ’بے شک اللّہ بہترین تخلیق کرنے والا ہے۔‘

عاطف اسلم نے بیٹے سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا کوکا‘ یعنی میرا بیٹا بھی لکھا۔


جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا ’احد‘ ہوا تھا جو اس وقت 7سال کا ہو چکا ہے۔

’دل دیا گلاں‘ گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین