اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے مردم شماری پر وفاق کی طرف سے صوبہ سندھ سے رابطہ نہ کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
پی پی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے مردم شماری کے حوالے سے ابھی تک صوبہ سندھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری نے کہا کہ کمیٹی نے خود کہا تھا کہ مردم شماری پر تحفظات ہیں مگر اسے تسلیم کرلیا جائے، یہ رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے سامنے خواتین ٹیچرز کا 19 روز سے احتجاج جاری ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ احتجاج پر بیٹھی خواتین ٹیچرز میں 5 انتقال کرچکی جبکہ 5 خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، مگر حکومت کو کوئی پرواہ تک نہیں۔