پشاور میں بغیر نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے پر 21 پولیس اہلکاروں کا چالان کردیا گیا۔
سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ پولیس ہو یا شہری قانون سب کے لیے برابر ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ شہریوں کی طرح سرکاری ملازمین پر بھی ٹریفک قوانین لاگو ہوتے ہیں۔