ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 5 سالہ پارٹنرشپ اسٹریٹیجی کی منظوری دے دی ہے۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان کو کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی سے معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی روزگار کے مواقع پیدا کرے گی کیونکہ پاکستان کی معیشت کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس نے عوام پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب کیے ہیں، 5 سالہ پارٹنرشپ معاشی اصلاحات میں مدد گار ثابت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں معاونت فراہم کرے گا، جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مزید منصوبوں کی معاونت جاری رکھے گا۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اے ڈی بی خواتین کی معیشت میں شمولیت کے لیے معاونت جاری رکھے گا اور سرحد پار تجارت اور احساس کفالت پروگرام کے لیے معاونت بھی فراہم کرے گا۔