وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران معاشی ریکوری بہتر اور بڑی انڈسٹریز میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران معاشی ریکوری بہت اچھے انداز میں ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بڑی انڈسٹریز کی پیداوار میں تاریخی اضافہ ہورہا ہے، ملکی برآمدات بھی بڑھ رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ترسیلات زر میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، وہ مراعات برقرار رکھی جائیں گی، جن کی وجہ سے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ماضی کے قرضوں کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت نئے قرض لینے پر مجبور ہوئی، ہماری کوشش ہے کہ معاشی ترقی کے اثرات عام عوام تک پہنچیں۔