• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پابندیاں ہٹانے کی ٹائم لائن دینے کیلئے ڈیٹا ناکافی ہے، برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیاں ہٹانے کی ٹائم لائن دینے کیلئے ڈیٹا ناکافی ہے۔ 

لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق صورتحال فروری تک واضح ہوجانا چاہیے۔ لاک ڈاون سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے فروری کے وسط تک بہترین پوزیشن میں ہونگے۔


 انھوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کو کھولنا ہماری اولین قومی ترجیح ہے۔ فروری کی نصف ٹرم کے فوری بعد اسکول کھولنا ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں اسکول متوقع طور پر 8 مارچ سے کھول دئیے جائیں گے۔ اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ ویکسینیشن کےاہداف مکمل کرنےپرہوگا۔

بورس جانسن نے کہا کہ اسکولوں کو کھولنے سے دو ہفتہ قبل نوٹس دیا جائے گا۔ 37 ہزار سے زائد کورونا سے متاثر افراد اسپتالوں میں ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد پہلی لہر سے تقریباً دوگنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فروری کےچوتھےہفتہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی سےمتعلق فیصلہ کیاجائےگا۔ لاک ڈاؤن قواعد کے مطابق تفریح کیلئےبیرون ملک جاناغیرقانونی ہے۔

تازہ ترین