کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نےکہا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، تاکہ کھلاڑی تکنیکی و جسمانی اعتبار سے مستحکم ہوسکیں۔ ویڈیو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کو کھلاڑیوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے تاکہ حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہتر انداز میں تربیت کرسکیں۔ واضح رہے کہ کیمپ میں شریک 30کھلاڑیوں کو مرحلہ وار گرائونڈ میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ پہلے مرحلے میں دس کھلاڑیوں کو گرائونڈ میں فزیکل اور کھیل کی تربیت دی جائے گی۔ اس دوران دیگر 20کھلاڑی گھروں پر آن لائن ٹریننگ میں شریک ہوں گے جس کے بعد ان میں سے دس ، دس کھلاڑیوں کو گرائونڈ میں طلب کیا جائے گا۔