اسلام آباد،پشاور( نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنیکی اجازت نہیں دینگے، خیبر پختونخوا کو تمام ضروری وسائل مہیا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ پشاور میں وزیراعلی محمود خان کے ساتھ مشترکہ طور پر امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواڈاکٹر کاظم نیاز، آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی،اجلاس میں وزیر داخلہ کو صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔