• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نعروں، وعدوں سے یوٹرن لیکر ہیرو سے زیرو ہو چکے، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ریکارڈ مہنگائی، بیروزگاری سے عوام کے اوسان خطا کردئیے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے نعروں اور وعدوں سے یوٹرنز لیکر ہیرو سے زیرو ہوچکے ۔ ترقی اور خوشحالی کی متلاشی عوام نے تاریخی دھوکا کھایا ہے۔ملک میں پوائنٹ سکورنگ کیلئے چند پناہ گاہیں بنانے والوں کو اب کہیں بھی پناہ نہیں ملے گی۔زرعی ملک ہونے کے باوجود عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں۔ آبی ذخائر پانی کو اور کسان خوشحالی کو ترس رہے ہیں۔ حکومت کی اب تک کی کارکردگی زبانی جمع خرچ اور پریس کانفرنسوں پر مبنی ہے۔

تازہ ترین