• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد اور بھائی کو قتل کرنیوالے ملزم سمیت 27سماج دشمن گرفتار

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)والد اور بھائی کو قتل کرنیوالے ملزم سمیت 27 سماج دشمن گرفتار کرلئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کوگرفتار کرکے 160گرام چرس ، ایک رائفل، ایک پستول اور230روند پسٹل 30 بور برآمد کر لئے۔ پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کر کے 1200 سے زیادہ پتنگیں اورڈوریں برآمد کرلیں۔ دو اشتہاریوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ائیر پورٹ پولیس نے والد اور بھائی کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔ تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ میں 4روز قبل باپ بیٹے کوقتل کردیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم عقیل کمال کو آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ سے گرفتار کیا گیا۔ دریں اثناء تھانہ رمنا ،شمس کالونی ،آبپارہ اور سبزی منڈی پولیس نے11 جرائم پیشہ افراد پکڑ لئے۔
تازہ ترین