• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد عالم کا سینچری پر جشن کا منفرد اسٹائل

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقا کیخلاف سینچری اسکور کر کے سب کی توجہ ایک بار پھر اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

کرکٹ کی جہاں جہاں بات ہورہی ہے فواد عالم کا ہی تذکرہ ہے اور انہی کے اسٹائل ، اسٹانس کے چرچے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، ان کی 109 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سیلیبریشن کے حوالے سے سوال پر فواد عالم کا کہنا تھا کہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار جیت کے بعد گھوڑا اٹھاتا ہے اسی لیے ایسی سلیبریشن کی۔


یاد رہے کہ فواد عالم نے دورہ نیوزی لینڈ میں بھی سنچری اسکور کرنے کے بعد سجدہ شکر کرنے کے بعد ڈرامہ سریل ’ارطغرل غازی‘ کے مشہور کردار’ ارطغرل‘ کے جشن منانے کے انداز کو اپنایا تھا۔

فواد نے بھی بالکل اسی طرح کراچی ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے کے بعد ایسے ہی اپنی شاندار اننگز کو سلیبریٹ کیا۔

تازہ ترین