قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر حیران کردیا۔
محمد رضوان پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز میں ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر سب کی داد وصول کررہے ہیں۔
قومی وکٹ کیپر نے یاسر شاہ کی گیند پر ڈین ایلگر کا تقریباً ہوا میں اُڑتے ہوئے ناقابلِ یقین کیچ پکڑا جس سے کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر بھی محمد رضوان کے کیچ کے چرچے ہیں، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس محمد رضوان کی صورت میں سُپر مین موجود ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک ہی تو دل ہے رضوان کتنی بار جیتو گے؟
شائقین کرکٹ محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر قرار دے رہے ہیں۔