• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا الطاف کی زندگی کی دو بڑی خواہشات کیا ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

معروف اداکارہ حنا الطاف اپنی شوخ و چنچل عادات کے سبب خوب جانی جاتی ہیں، حنا الطاف بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک اچھی میزبان بھی ہیں۔

ان کے سوشل میڈیا پر مداحوں اور فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔

حنا الطاف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی دو بڑی خواہشات سے متعلق اظہار کیا ہے۔


حنا الطاف کا وائرل ہوتی ویڈیو میں اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’وہ چاہتی ہیں کہ اپنی مرضی کے مطابق وہ جتنا بھی کھا لیں پر کبھی موٹی نہ ہوں،‘ حنا الطاف کا اپنی ہی خواہش پر کہنا ہے کہ ’اگر ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات ہو گی۔‘


دوسری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے حنا الطاف کا کہنا ہے کہ ’جب کراچی میں بارش آئے تو سڑکیں بلاک نہ ہوں۔‘ 

تازہ ترین