• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرتیں ختم کرنے کی بات کرتے ہیں، توڑنے کے بجائے جوڑنا چاہتے، نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ہم نفرتیں ختم کرنے کی بات کرتے ہیں، توڑنے کے بجائے جوڑنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ محبتوں کی دھرتی ہے، یہاں سے ہمیشہ امن کا پیغام پھیلا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم بھی یہاں سے اپنا علم بلند کر رہے ہیں، نفرتیں ختم کرنے کی بات کرتے ہیں، توڑنے کے بجائے جوڑنا چاہتے ہیں۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ ایک بھائی مذہبی اور دوسرا انسانیت کے رشتے کا بھائی ہوتا ہے، ہم سب میں مستحکم رشتہ پاکستانی ہونے کا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ احترام مذاہب اختلافات کے باوجود دوسرے کو برداشت کرنے سے ہوگا۔


پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر مسلم شہریوں کے لیے مذہبی آزادی کا پورا اہتمام کر رہے ہیں۔

انھوں نے مغربی دنیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مغرب میں مسلمانوں کی دل آزاری اور گستاخی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ساتھ بٹھانے میں مشکلات نہیں ہیں، مختلف مکاتبِ فکر و مسالک کے اختلافات دور کرنے میں مشکلات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کرک مسئلے کو حل کرنے والا بھی ایک مولوی ہی تھا، ان مسائل سے بچنے کے لیے مربوط کوشش کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین