• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی جماعت کو مینڈیٹ شریعت کیلئے ملا، چوری چھپانے کیلئے نہیں، نور الحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نےکہا ہے کہ مذہبی جماعت کو ملا مینڈیٹ شریعت کیلئے تھا چوری چھپانے کے لیے نہیں۔

پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب میں پیر نور الحق قادری نے اپوزیشن اتحاد میں شامل مذہبی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعت خورد برد کرنے والوں کی وکیل نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فرقوں اور تعصبات میں تقسیم کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے مارچ ہی میں بتادیا تھا کہ شیعہ سنی فسادات کرانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قومی اداروں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، یہ ایجنڈا بھارت اور اسرائیل سے پاکستان پہنچا ہے، ہم ملک کو دشمن کے شر سے بچانے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح موقف اپنایا ہوا ہے، یہاں بلوچستان اور پختونستان جیسے مختلف کارڈز استعمال ہوئے ہیں۔

نور الحق قادری نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے نام پر وزیراعظم عمران خان کی دشمنی میں جمع ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین