ملتان میں پولیس نے بوسن روڈ پر گاڑی چلانے والے کم سن بچے کا پتہ لگالیا۔
بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا چھ سال کا بیٹا فہد ان کی غیرموجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔
والد کا کہنا ہے کہ اب بیٹے کو لائسنس ملنے تک گاڑی چلانے نہیں دوں گا۔
ٹریفک پولیس نے 72 گھنٹے بعد بچے اور اس کے والد کا پتہ لگایا، جبکہ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی۔
3 روز قبل بوسن روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ بچے اور اس کے والد کو قوانین کے متعلق اچھی طرح سمجھادیا، گاڑی تحویل میں لے لی، قانون کے مطابق انہیں واپس ملے گی۔