اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ سکینڈل انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین خوشدل خان اور صدر سپریم کورٹ بار عبداللطیف آفریدی نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ کیس کی سماعت کرنیوالے بنچ کا حصہ تھے جبکہ براڈ شیٹ معاہدہ کے وقت وہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب تھے اس لئے بطور انکوائری کمیشن وہ اپنی غیر جانبداری برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔