اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس گلزار احمد نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تفتیش کا نظام بہتر بنانے کیلئے پولیس کے تربیتی مراکز ہونے چاہئیں،دوران تفتیش روایتی طریقوں سے گریز کرنا چاہئے ،پولیس فوجداری نظام میں ایک اہم ستون ہے ، فوجداری مقدمے میں تفتیش کی ذمہ داری پولیس پر عائد ہوتی ہے ، بدقسمتی سے ناقص تفتیش اور عدم شواہد کی بنیاد پر 90 فیصد ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔