• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں ترقیاتی فنڈز پسند نا پسند کی بنیاد پر تقسیم ہوئے، اسد عمر

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں ریلوے روڈ شمس کالونی یونین کونسل جھنگی سیداں روڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ سڑک کی تعمیر کے لے کل آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے مختص کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں ترقیاتی فنڈز پسند و نا پسند کی بنیاد پر تقسیم کئے جاتے رہے، پسماندہ علاقوں کو مکمل نظر انداز کیا جاتا رہا مگر ہم نے عزم کررکھا ہے کہ ان ان علاقوں کو جدید سہولیات فراہم کریں گے، وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹھ کروڑ چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی اڑھائی کلو میٹر طویل سڑک شمس کالونی ، خیام ٹاون اور ڈھوک سلمان کو سری نگر ہائی وے سے ملائے گی، سڑک اسی سال کے آخر تک مکمل کر لی جائے گی۔ اسد عمرنے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے کے بھرپور تعاون کی وجہ سے آج اس سڑک پر کام کا آغاز ممکن ہوا۔ انھوں نے کہا کہ ہم علاقوں کے مسائل سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ ان تمام مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
تازہ ترین