• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کا اعلان 3جون کوہوگا ، دفاع کیلئےتخفیف نہیں اضافہ کرینگے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے مالی سال2016-17کے وفاقی میئر بننے کا اعلان 3 جون کو بعد نماز جمعہ پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا یہ بات وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات ونجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کی سہ پہر جنگ گروپ کے سنیئر صحافی حنیف خالد کی ٹیلیفون پرخود عیادت کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جب ان کی فیملی کی خیریت دریافت کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل انہوں نے اپنی اہلیہ کی سرجری لاہور سے کرائی تھی اب اس میں پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں چنانچہ ان کا کل 23 اپریل کولندن کے ایک ہسپتال میں دوبارہ آپریشن کرانا  پڑا ہے ان سے کہا گیا کہ اس کے باوجود ان کی کال پاکستان ٹیلی کام کے لینڈ نمبر سے کیوں آیا ایک اپنی اہلیہ کے اس حساس آپریشن کیلئے لندن میں کیوں نہیں ہیں جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ انہیں لندن موجود ہونا چاہئے تھا مگر وفاقی بجٹ کی تیاری کی قومی ذمہ داری سے بطریق احسن انہیں عہدہ برآ ہونا تھا اس وقت کی اہلیہ کے پاس ان کا چھوٹا بیٹا حسنین اور بیٹی لندن ہسپتال میں موجود ہیں وزیرخزانہ نے کہا کہ  وہ ذاتی طور پر اسی لئے نہ آسکے قومی ذمہ داریاں تھیں اپنے ڈائریکٹر جنرل سعید جاوید اور اپنی ڈائریکٹر کو بھجوا کر خیریت معلوم ہوتی رہی سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ بجٹ سازی کے مرحلے میں اس سے زیادہ نہیں بتا سکتے۔ ہماری حکومت وطن عزیز کے دفاع کی تمام ضرورت کیلئے درکار تمام فنڈز ہر قیمت پر فراہم کرے گی مضبوط دفاع ہوگا تو ملک کی معیشت مضبوط ہو گی کمزور اکانومی سے ڈیفنس مضبوط نہیں کیا جا سکتا۔ قومی سلامتی قومی دفاع مستحکم ہو گا تو پاکستانی قوم دشمن کے وار سے محفوظ رہے گی۔ ہمارا دفاع اللہ کے فضل و کرم اور ہمارے جوہری اثاثوں اور ان کے مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول کے باعث اس قدر مضبوط ہے کہ دشمن میلی آنکھ سے نہ صرف پاکستان اور اسکے پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جن کی رہنمائی نگرانی میں تین سالوں میں ایف بی آر کی ریونیو آمدنی صرف 3 سالوں میں 11 سو ارب سے زیادہ ریکارڈ بڑھی ہے نے کہا کہ ایف بی آر 30 جون 2016 تک کا سالانہ ریونیو ٹارگٹ جو 3 ہزار ارب سے زیادہ اور پہاڑ جتنا بلند ہے وہ بھی حاصل ہو رہا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ 22 دنوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد کا ایف بی آر کے ریونیو میں ریکارڈ اضافہ انشاء اللہ ہوگا۔ اضافی ریونیو ہمیں ڈیفنس بجٹ اور پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام کیلئے ماضی سے کہیں زیادہ تخصیعات فنڈز کی راہ ہموار کرے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ ریونیو اقتصادی امور شماریات و نجکاری نے بتایا کہ وہ کسی غلط خبر کی بھی فوری تردید نہیں کرتے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے بارے میں انہوں نے ذاتی طور پر جامع تحقیقات کرائی تو نتیجہ الٹ نکلا اور فاٹا سیکرٹریٹ میں پانچ سو کروڑ روپے کے فنڈز کی دستیابی کا سچ سامنے آیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ ذاتی زندگی بیوی کے آپریشن کے باوجود لندن کی بجائے اسلام آباد میں اپنے رفقاء کے ساتھ وفاقی بجٹ بنانے کیلئے ہفتہ اتوار کی تعطیلات کے باوجود وزارت خزانہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کھلوا کر کام کر رہے ہیں۔ آپ صحت یاب ہو جائیں خود آ کر دیکھ لیں گے کہ ہماری میزانیہ ساز ٹیمیں کس طرح دن رات قومی بجٹ بنانے میں لگی ہیں آخر میں ایک سوال پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نیا وفاقی بجٹ گروتھ اور ینٹڈ ، انوسٹمنٹ فرینڈ لی ڈیفنس کو مضبوط قرار ، روزگار کے لاکھوں نئے مواقعے فراہم کرنے والا بجٹ ہوگا۔ پاکستان کو کرپشن فری ملک بنانے کے مقصد اولیٰ کو حاصل کرنے میں مدد دے گا ، کسی ملک میں زیرو کرپشن ممکن نہیں لیکن ہم ٹیکس نادہندگان سے قانون کے ذریعے نئے مالی سال میں اربوں کھربوں کا چھپایا ہوا ٹیکس وصول کریں گے۔ بیرون ملک سے پاکستانی قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے انتظامات کرنا بھی ان کے ذہن میں ہیں مگر بجٹ تقریرجو 3جون2016کو وفاقی کابینہ سے وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں منظور کرانے کے بعد جمعہ کی سہ پہر قومی اسمبلی میں ہوگی وہ قوم کے منتخب نمائندوں کو سب سے پہلے آگاہ کریں گے۔ جون کے دوسرے پنڈھواڑے میں وفاقی بجٹ سینٹ سفارشات کی روشنی میں منظور انشاء اللہ ہوگا اور منظور شدہ فنانس بل پر صدر پاکستان ممنون حسین کے دستخط30 جون کو ہونے کے بعد یکم جولائی 2016 سے فنانس ایکٹ پورے ملک میں یکساں نافذ العمل ہوگا۔
تازہ ترین