سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا ہے کہ رکن اسمبلی کا گھر گرانے کا معاملہ استحقاق کمیٹی نہیں دیکھ سکتی تو کیا دیکھ سکتی ہے؟
قومی اسمبلی کے باہر احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کھوکھر پیلس گرانے کو حکومت کا اوچھا ہتھکنڈا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ارکان پارلیمنٹ کو دبانا چاہتی ہے، ایک رکن اسمبلی کا گھر حکومت نے گرادیا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈسکہ سے ن لیگ کے نمائندے کے بیٹے کو منشیات کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ ٹرانسپرنسی کی رپورٹ حکومت کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیر اعظم رپورٹ پڑھتے نہیں ہیں، اسٹاف نے بتایا یہ سابقہ حکومت کا ڈیٹا ہے۔