• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 8 ڈی آئی جی تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ داخلہ نے  پنجاب پولیس میں بڑے تبادلے کرتے ہوئے 8 ڈی آئی جی کو تبدیل کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان  کو آر پی او سرگودھا تعینات کردیا گیا، ساجد کیانی کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آر پی او ملتان وسیم سیال ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کردیئے گئے، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر خرم علی شاہ کو  آر پی او ملتان مقرر کیا گیا ہے۔

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور شہزادہ سلطان  کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔

آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد ارسلان آرپی او ساہیوال تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان کو  کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین