• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن بیلٹ سے الیکشن سینیٹ کے قیام کی بنیاد کو نقصان پہنچائے گا‘ رضا ربانی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ سے الیکشن سینیٹ کے قیام کی بنیاد کو نقصان پہنچائے گا،وفاقی حکومت نے اپنے منشور کے برعکس ترقیاتی فنڈز دیکر ووٹ خریدنے کا سلسلہ شروع کر دیا ، وفاقی حکومت نے پہلے ہی اپنے منشور کے برعکس ترقیاتی فنڈز دیکر ووٹ خریدنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کے ممبران کو قائل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انتخابی عمل میں غیر شفافیت کا ہرگز دفاع نہیں کر رہا۔ وفاقی حکومت نے اکتوبر میں چھبیسویں آئینی ترمیمی بل پیش کیا۔ حکومت نے ترمیم پیش کی تھی کہ سینیٹ الیکشن میں قابل انتقال ووٹ کو اوپن بیلٹ سے تبدیل کیا جائے۔ اس کا مطلب ہے کہ متناسب نمائندگی کے نظام کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ صدارتی ریفرنس زیر التوا ہے اور حکومت نے بل پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ سنجیدہ سوالات پیدا ہوگئے ہیں کہ کیا حکومت نے رولز کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کیا؟ واحد قابل انتقال ووٹ کا مقصد تھا کہ صوبائی اسمبلیوں میں موجود تمام سیاسی آراء کی سینیٹ میں عکاسی ہو۔ اس ترمیم کے ذریعے آئین کی مکمل سکیم تبدیل ہو جائے گی۔ یہ اقدام صرف بڑی سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچائے گا۔ اس اقدم سے سینیٹ بھی قومی اسمبلی کی تشکیل کی عکاسی کرے گی۔ یہ اقدام سینیٹ کے قیام کی بنیاد کو نقصان پہنچائے گا۔

تازہ ترین