چین میں موجود عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم نے ووہان کے اسپتال کے دورے پر طبی عملے سے ملاقات کی۔
ڈبلیو ایچ او ٹیم کے رکن کا کہنا تھا کہ ابتدائی کورونا وائرس متاثرین کا علاج کرنے والے طبی عملے سے بات چیت اہم موقع ہے، ووہان اسپتال کی کہانیاں بھی ویسی ہی ہیں جو ہم آئی سی یو کے ڈاکٹرز سے سنتے رہے ہیں۔
ووہان کے اس اسپتال میں نومبر 2019ء میں کورونا وائرس کے ابتدئی کیسز کا علاج کیا گیا تھا، ٹیم نے ووہان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کی عکاسی کرنے والے ایگزیبیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔
ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کورونا وائرس کی ابتداء کی تحقیقات کے لیے ووہان کے دورے پر ہے۔