• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بےنظیر اور زرداری کی بیٹی بختاور کی رخصتی کی تقریب


سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

بختاور بھٹو کی بارات میں  لوک فنکاروں کی پرفارمنس نے بھی رونق بڑھادی۔

 تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ جیالوں کی بڑی تعداد اپنی قائد کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی شادی کی تقریب رات تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کا نکاح گزشتہ روز بلاول ہاؤس کراچی میں محمود چوہدری کے ساتھ ہوا تھا، جس میں ان کے قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین