• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: سی ٹی ڈی انسپکٹر حملے میں شہید، 2 اہلکار زخمی

پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے انسپکٹر خوشدل خان کو جیل کے سامنے شہید کردیا گیا، دو اہلکار فائرنگ سے زخمی بھی ہوگئے۔

 سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ شہید انسپکٹر پر 2 افراد نے کلاشنکوف اور پستول سے حملہ کیا ہے۔

پشاور جیل کے سامنے قاتلانہ حملے میں سی ٹی ڈی کے انسپکٹر خوشدل خان موقع پر شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔


سی سی پی اوعباس احسن کا کہنا ہے کہ جیل کے سامنے 2 افراد نے کلاشنکوف اور پستول سے انسپکٹرخوشدل خان کے گاڑی پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کے انسپکٹر خوشدل خان موقع پر شہید جبکہ دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 سی سی پی او کا کہنا ہے کہ فی الحال حملہ آوروں کے بارے میں معلوم نہ ہوسکا، پولیس کو جائے وقوع سے خالی خول اور دیگر اھم شواہد ملے ہیں۔

تازہ ترین