• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی اور ملکی قرضے کے ذمے دار سابق حکمران ہیں، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے مہنگائی اور ملکی قرضوں پر سابق حکمرانوں کو ذمے دار قرار دے دیا۔

نوشہرہ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابق حکمران ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔


وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی تحریک کو عوام نے مسترد کردیا، ان میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا کرپٹ ٹولہ پی ٹی آئی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، یہ عارضی اتحاد اپنی کرپشن اور چوری بچانے کے لیے تھا۔

تازہ ترین