• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال کی تحصیل عارف والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق عارف والا غلہ منڈی میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر چھاپا مارا گیا۔

چھاپے کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو مار ے گئے، جن کی شناخت شہباز عرف شہبازی اور الیاس عرف الیاسی نام سے ہوئی ہے۔


پولیس حکام کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

تازہ ترین