• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور جیل کے سامنے فائرنگ، CTD انسپکٹر شہید، محافظ، اے ایس آئی زخمی

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور سنٹرل جیل کے سامنے فائرنگ،سی ٹی ڈی انسپکٹر خوشدل خان شہید،اے ایس آئی اور ذاتی محافظ بھی شدید زخمی ، حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تاہم انکی گاڑی تحویل میں لے لی گئی ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہفتے کی شام پشاور سنٹرل جیل سے قتل کے مقدمے میں ملوث ایک ملزم کو رہائی کے بعد اسے گھر پہنچانے کےلیے سی ٹی ڈی انسپکٹر خوشدل خان اپنے دو محافظوں سمیت اپنی گاڑی میں آئے تاہم مخالفین بھی اسے قتل کرنے کے وہاں پہنچ گئے، جیسے ہی قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم سی ٹی ڈی انسپکٹر کیسا تھ بیٹھاتو دوسری کار میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انسپکٹر خوشدل خان ، اے ایس آئی اور ایک محافظ بھی فائرنگ کی زد میں آگئے ، مقامی پولیس اور ریسکیو عملہ نےتینوں کو ہسپتال منتقل کردیا تاہم خوشدل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے پولیس تھانہ شرقی نے مزید تحقیقات شروع کردی۔

تازہ ترین