اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین تعلقات کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق روس کے وزیر داخلہ امور کے نام جوابی مراسلے میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیک خواہشات کے اظہار پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔
روسی وزیر داخلہ نے سفارت خانے کے تو سط سے بھیجے گئےخصوصی مراسلہ میں شیخ رشید کووزیرداخلہ بننے پر مبارک باد دی تھی اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
جوابی مراسلہ میں اپنے روسی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئےوزیر داخلہ نے پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ کے لئے اپنی خواہشات کا اظہار کیا ہے