فیصل آباد(نمائندہ جنگ)فیصل آباد میں نماز کیلئے نہ اٹھنے پر حافظ قرآن بیٹے نے باپ کو سر میں اینٹ مارکر قتل کردیااور گرفتاری دیدی۔ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ پل عبداللہ چشتیہ ٹاؤن کارہائشی 50سالہ مبشر رضا ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھااور27 سالہ بیٹے شہباز کو مدرسہ سے قرآن پاک حفظ کروا رہا تھا۔گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ گزشتہ روزاس نےباپ کو نماز فجر کیلئے اٹھایا، نہ اُٹھنے پراسکےسر پر اینٹ مار دی جس سے مبشر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔