• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی پائپ لائن تبدیل نہ ہوسکی

پشاور(وقائع نگار)پشاور کے بیشتر علاقوں میں پینے کے پانی کی پائپ لائن تاحال تبدیل نہیں کئے گئے جس سے اکثر علاقوں میں شہری اب بھی گندہ پانی پیتے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ان پائپوں کی تبدیلی کیلئے فوری اقدامات کرے نوتھیہ، گلبرگ، لنڈی ارباب، صدر، فردوس، ہشتنگری، کوہاٹ روڈ اور دیگر علاقوں میں پانی کے پائپ نالیوں میں سے گزرے ہیں اور اکثر مقامات پر پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس میں نالیوں کا گندہ پانی شامل ہو رہا ہے ان علاقوں کے مکینوں کے مطابق حکومت نے دو تین بار اعلانات کیے کہ ان پائپوں کو تبدیل کیا جائے گا اور پورے شہر میں پائپوں کی نئی لائن بچھائی جائیگی لیکن ٹاؤن ون کے چند گلیوں کے علاوہ کسی بھی جگہ میں یہ عمل شروع نہ ہوسکا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پائپ بوسیدہ ہو چکے ہیں اور یہ بہت پرانے ہیں جو زنگ آلود بھی ہو چکے ہیں اس میں گزرنے والا پانی استعمال کرنا صحت کیلئے ٹھیک نہیں اسلئے حکومت سے اپیل ہے کہ شہر بھر میں پرانے پائپ لائن ہٹا کر نئے پائپ لگائے جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکے۔
تازہ ترین