• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتیجی سے زیادتی اور قتل کے ملزم کو دو بار سزائے موت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے سات سالہ بھتیجی کو درندگی کا نشانہ بناکر قتل کر دینے کے الزام میں گرفتار چچا کو دو مرتبہ سزائے موت اور چھ لاکھ روپے معاوضہ کی سزا سنا دی۔ راولپنڈی کے تھانہ ائر پورٹ پولیس نے بچی کے والد نور اللہ خان کی درخواست پر 22 نومبر 2019 کو مقدمہ درج کیا تھا، مدعی مقدمہ کے مطابق وقوعہ کے روز رات کو اپنے بیٹے کے ہمراہ کام سے واپس گھر پہنچا تو دروازہ کھلا ہوا اور بیٹی برآمدے میں چارپائی پر لیٹی تھی جس کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جو بعدازاں جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے مقتولہ کے چچا ولی اللہ خان کو حراست میں لیا تو دوران تفتیش اس نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کر لیا۔ سید مسعود الحسن شاہ، سید نجف الحسین شاہ اور سیدہ ثمینہ بخاری ایڈووکیٹ نے متاثرہ خاندان کو مفت قانونی امداد فراہم کی اور جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے زیادتی اور قتل کے الزام میں ملزم کو دو بار سزائے موت اور تین تین لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین