ملتان میں بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے ڈاکٹر کے بھائی کی پراسرار موت کا معاملہ سلجھ نہ سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محب کا پوسٹ مارٹم کرالیا گیا اور جسم کے اعضا فرانزک کے لیے بھجوا دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق فرانزک کی رپورٹ آنے پر ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔ ڈاکٹر محب کی جلی ہوئی لاش گھر کے کچن سے ملی تھی۔
بیوہ کا کہنا ہے کہ شوہرحال ہی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر گھر لوٹے تھے، ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔