سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری پر تاجر برادری اور صنعتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے اظہار تشکر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام شہر کی ترقی کے لئے انقلابی قدم ہےجس سےتعمیراتی اور دیگر مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر قیصر اقبال بریار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام تہنیتی خط لکھا جس میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
خط میں لکھا گیا کہ ایس ڈی اے کے قیام سےشہر کی سڑکو ں کی پلاننگ ،مینجمنٹ اور روڈ انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ اس سے شہر میں سینی ٹیشن اور سیوریج کے مسائل بھی حل ہو سکیں گے ۔
ان کا مزید کہنا ہےکہ تاجر برادری آنے والے برسوں میں ایکسپورٹ بڑھانے کا عہد پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔