• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا حکومت کو کورونا ویکسین کی ترسیل کے دوران ممکنہ سیکیورٹی خدشات


خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کو کورونا ویکسین کی ترسیل کے دوران سیکیورٹی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت نے کورونا ویکسین کے تحفظ اور ترسیل کے  پولیس ڈیپارٹمنٹ سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

محکمہ صحت نے اس حوالے سے سی سی پی او پشاور کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں کہا گیا کہ اسلام آباد سے ویکسین کی پشاور منتقلی کے لیے سیکیورٹی اسکواڈ درکار ہے۔


مراسلے میں مزید کہا گیا کہ ویکسین منتقلی کے ساتھ اس کو لگانے والے مراکز کو بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

تازہ ترین