• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپور سے کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیرپور سے کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی سکھر نے خیرپور میں حساس ادارے کے اطلاع پر کارروائی کی اور کالعدم تنظیم سے وابستہ مطلوب دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ضمیر نامی دہشت گرد سے بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔


حکام کے مطابق دوران تفتیش دہشت گرد نے دھماکے کرنے اور دہشت گرد کارروائی کی ٹریننگ لینے کا انکشاف کیا ہے۔

تازہ ترین