• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کے بیٹے کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں انتظامیہ کا ایکشن، عمارت گرادی


سیالکوٹ میں لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیٹے اور سابق مئیرسیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں ضلعی انتظامیہ نے  کارروائی کرتے ہوئے 4 منزلہ عمارت گرادی۔

ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے سوسائٹی کی چاردیواری میں تعمیر 4 منزلہ دفاتر کی عمارت گرائی۔

ضلع کونسل کا عملہ درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں کے ساتھ سوسائٹی پہنچا۔

سابق میئر سیالکوٹ نے کہا کہ کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے۔

 انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ جگہ پارک کے لیے مختص تھی، نقشے کی خلاف ورزی پر تعمیرات کو گرایا گیا۔

تازہ ترین