ملک میں پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا، ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافہ کردیا گیا۔
ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی گئی۔
ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 88 پیسے بڑھادی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی اسپید ڈیزل کی قیمت 2 روپے 88 پیسے اضافے کے بعد 116 روپے 7 پیسے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے ساتھ 79 روپے 23 پیسے ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 54 پیسے اضافے کے ساتھ 80 روپے 19 پیسے ہوگئی۔