• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، جعلی پیر کی اسلحہ کے زور پر خاتون سے زیادتی

گوجرانوالہ(آئی این پی ) گوجرانوالہ میں جعلی پیر نے اسلحہ کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ گوجرانوالہ کے علاقے ھچھر والی کی رہائشی خاتون نے الزام لگایا کہ شوہر سے گھریلو ناچاقی ختم کرانے کے لیے وہ جعلی پیر کے پاس تعویذ لینے گئی تھی جہاں اس سے زیادتی کی گئی۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ جعلی پیر شفقت محمود عرف باباجی نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی اور وہ بہانوں سے 22 لاکھ روپے بھی لے چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین