• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ مقابلے میں زخمی باکسر چل بسا، تحقیقات کرینگے، فیڈریشن

باکسنگ مقابلے میں زخمی باکسر چل بسا، تحقیقات کرینگے، فیڈریشن 


کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پروفیشنل باکسنگ مقابلے کے دوران نوجوان باکسرمحمد اسلم زخمی ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا، زخمی باکسر کو مقامی اسپتال لیجایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، باکسر کے عزیز امیت آبائی شہر پشین بلوچستان روانہ ہوگئے۔ گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر پویلین کلب میںپروفیشنل باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیراہتمام مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مختلف باکسرز حصہ لے رہے تھے۔ اسلم اور ولی کے درمیان مقابلہ جاری تھا جس میں اسلم مقابلے کے دوران سر پر پہنچ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے انہیں اسپتال لیجایا گیا۔ اسلم کی میت بلوچستان میں آبائی شہر پشین روانہ کردی گئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق پشین کے معصوم بابا قبرستان میں پیر کی صبح 11 بجے نماز جنازہ اور تدفین ہوگی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے پروفیشنل باکسنگ ایسو سی ایشن کے تحت ہونے والے مقابلوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پروفیشنل ایسو سی ایشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح ایسو سی ایشنوں کے تحت ہونے والوں مقابلوں کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ ہم بھی اس کی تحقیقات کررہے ہیں اور دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایونٹ کے انعقاد اور باکسر کی ہلاکت کی وجوہات سے آگاہی حاصل کرے گی۔

تازہ ترین