پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 615کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 26افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 278مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 428ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 34 ہزار 785 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 79 لاکھ 66 ہزار 981 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار493 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار92 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5لاکھ 1 ہزار 252مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 47 ہزار 249ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 996 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 57 ہزار 796مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 747ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 214 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 906ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 418کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 475 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 823مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 195 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 19مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 262 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں 283 زیراستعمال ہیں، ملتان میں کورونا کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں 41فیصدزیر استعمال ہیں،اسلام آباد میں دستیاب وینٹی لیٹرز 37فیصدزیر استعمال ہیں ۔
لاہورمیں کورونا کیلئے دستیاب وینٹی لیٹرز میں 35فیصدزیر استعمال ہیں، پشاور میں دستیاب وینٹی لیٹرز میں 28فیصدزیر استعمال ہیں۔