صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مطلب مزید مہنگائی کا طوفان برپا کرنا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چلتی ہے اس لیے ان کو عوام کی پرواہ نہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غریب عوام میں مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے، ہم پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لے۔